نلتر میں بےگناہ شہریوں کاقتل عام مسلکی ہم آہنگی کو ثبوثاژکرنے کی کوشش ہے، قاتلوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا، وزیر زراعت کاظم میثم
انہوں نے مذید کہا کہ عوام سے التماس ہے کہ شعور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعے کی آڑ میں کسی بھی منفی طاقت کے ایجنڈے یا کسی دشمن کے خواہش کو پوری ہونے نہ دیں

شیعیت نیوز:صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے نلتر واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نلتر واقعہ انتہائی افسوناک واقعہ ہے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔یہ واقعہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اس واقعے میں جتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ان کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں صبر کی تلقین کرتے ہیں اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی بیرونی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہ لانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے، علامہ باقر عباس زیدی
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا ۔انہوں نے گلگت بلتستان کے نہ صرف امن کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی ہے بلکہ گلگت بلتستان کے ساکھ کو یہاں کے امن و آشتی کو یہاں کے اخوت و بھائی چارگی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے لہذا ان مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور قانون کے کٹہرے میں انکو کھڑا کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے، علامہ رضی جعفر نقوی
انہوں نے مذید کہا کہ عوام سے التماس ہے کہ شعور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعے کی آڑ میں کسی بھی منفی طاقت کے ایجنڈے یا کسی دشمن کے خواہش کو پوری ہونے نہ دیں۔عوام شعور بصیرت صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی بھائی چارگی اور مسلکی ہم آہنگی ہے اسکو قائم رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔حکومت ان تمام مجرموں کا پیچھا کریں گی اور انکو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔