ایران

ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں معاشی دہشت گردی کی واضح مثال ہیں، باقر قالیباف

شیعیت نیوز: پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی عوام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں معاشی دہشت گردی کی واضح مثال قرار دیا۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے جمعرات کے روز ترکی کے شہر انتالیا میں انسداد دہشت گردی اور 6 ممالک کے پارلیمنٹس کے اسپیکرز کے علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق چوتھی کانفرنس میں کہی۔

اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران،چین ، اسلامی جمہوریہ افغانستان، جمہوریہ عراق ، اسلامی جمہوریہ پاکستان ، روسی فیڈریشن اور جمہوریہ ترکی کے وفود کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ایگنیس کالامارڈ کو موت کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹس حکومتوں کے اقدامات کی تکمیل اور اقوام عالم کے مابین فائدہ مند تعلقات کو مضبوط بنانے، انتہا پسندی کے پھیلاؤ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

قالیباف نے سب سے پہلے اس اہم اجلاس کے انعقاد کے لئے جمہوریہ ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر مصطفی شنتوپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ملاقات خطے کے ممالک کے مابین یکجہتی کے لئے ایک اچھا موقع فراہم کرسکے گی ہے۔

قالیباف نے بتایا کہ کوویڈ 19 کی طرح دہشت گردی بھی معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جان لینے کی کوئی حد نہیں جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی برطانیہ کی 9 اعلٰی شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد

ایرانی اسپیکر نے بتایا کہ کچھ ممالک خاص طور پر امریکہ اور غاصب صیہونی ریاست دہشت گردی کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے ایک آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی عوام پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنا اقتصادی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔

ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ایران خطے سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی شکست کو خطرہ میں تمام ممالک کے ایک جامع منصوبے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button