اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےتمام نجی وتنظیمی دورہ جات، ملاقاتیں اور خطابات ملتوی کرکے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس کا کورونا ٹیسٹ کروایاگیا تھا جو کہ مثبت آیا ہے ۔

ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےتمام نجی وتنظیمی دورہ جات، ملاقاتیں اور خطابات ملتوی کرکے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کا پنجاب پولیس کے عزادار اور عزاداری دشمن اقدامات کےخلاف پنجاب اسمبلی پر احتجاج کا اعلان

ترجمان ایم ڈبلیوایم نے پوری قوم سے اس موزی مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت تمام مریضوں اور کورونا میں مبتلا تمام انسانوں کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button