ایران

جب تک امریکہ کوئی مؤثر اقدام نہ اٹھائے تب تک کچھ نہیں ہوگا، ایڈمیرل علی شمخانی

شیعیت نیوز: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل ایڈمیرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی پر کوئی مؤثر اقدام نہ اٹھائے تب تک کچھ نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل علی شمخانی نے بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل ایڈمیرل علی شمخانی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ڈیڈ لاک کا تعلق اسٹرٹیجک یا کہ اندرونی معاملے سے نہیں ہے بلکہ یہ مغرب کی جعلی حکمت عملی سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کو اپنی شائستہ سرگرمیوں کو قدرت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے، رہبر معظم انقلاب

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ مسلم امہ اسلاموفوبیا کے سلسلے مشترکہ مؤقف اختیار کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا خصوصا سفری پابندیوں، اسلامی علامات، اور ’’اسلامی دہشت گردی‘‘ جیسی من گھڑت اصطلاحات کے بارے میں مشترکہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

اسلامی تعاون کی تنظیم کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مغربی ملکوں کے حکام مسلمانوں کے خلاف نفرتیں پھیلانے اور تشدد آمیز اقدامات کی مذمت کریں اور مسلمانوں کے ابتدائی انسانی حقوق کے منافی اقدامات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات بروئے کار لائيں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں اسلامی دنیا میں انتہاپسندی کے انسداد اور ان لوگوں کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے جو تکفیریت کے نفرت انگيز نظریات کا پرچار کرتے ہیں۔

نیویارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز اور اسلامی تعاون تنظیم کی منظوری کے بعد ہونے والی اس کانفرنس میں اسلامی ملکوں کے علاوہ بڑی تعداد میں مغربی ملکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button