اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران کو اپنی شائستہ سرگرمیوں کو قدرت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے، رہبر معظم انقلاب

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر کے انفارمیشن بیس کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اور یوم پاسدار کی مناسبت سے سپاہ پاسدران کمانڈر ان چیف کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے۔

بسمہ تعالی

میرا سلام تمام سپاہیوں کو پہنچا دیں ، سپاہ پاسداران کو اپنی شائستہ اور قابل فخر سرگرمیوں کو قدرت کے ساتھ جاری اور ساری رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مسلح جھڑپ

دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے طاقت کو متوازن کرنے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہم نے تمام دفاعی شعبوں میں اپنے مقاصد پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل امیر حاتمی نے آج بروز جمعرات کو محکمہ دفاع کے اعلی عہدیداروں اور ڈائریکٹروں سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے رواں سال کے دوران، پابندیوں کے باجود دفاعی صنعت میں قابل قدر ترقی کی ہے۔

جنرل امیر حاتمی نے رواں سال کے دوران، ایران کی خاص صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ٹرمپ نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی تا ہم وہ ناکام ہوگئے۔

انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی تبدیلیوں بشمول عراق کی حکومت میں تبدیلی، جنرل سلیمانی اور ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل، لبنان میں مزاحمتی فرنٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے، شام میں اغیار کی مداخلت، یمنی عوام کے خلاف اتحاد کی تشکیل اور جنگ، کاراباخ مسئلے، افغانستان میں ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے، ناجائز صیہونی ریاست سے عرب ملکوں کے تعلقات منظر عام پر آنے، ایرانی اسلحے کے خلاف پابندیوں کی توسیع میں امریکی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے بہت سارے اقدامات ایران پر قبضہ پانے کے مقصد سے کیے جاتے ہیں لیکن نہ صرف دشمن کی سازشوں کو شکست کا سامنا ہوا بلکہ علاقے کی صورتحال بھی امریکہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف بدل گئی۔

ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا کہ ہم، اللہ رب العزت کی مدد سے تمام دفاعی شعبوں میں اپنے مقاصد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے ایران کے خلاف معاشی جنگ میں کامیاب ہونے کیلئے تمام ملکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ایرانی دفاعی اور میزائل پروگرام کو چیلینج کا شکار ہے لیکن ہم اس شعبے میں اعلی طاقت کا حصول کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button