اہم ترین خبریںعراق

عراق: حشد الشعبی کی داعش تکفیری دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبے صلاح الدین کے مشرقی علاقے میں داعش تکفیری دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق داعش تکفیری دہشت گرد عناصر نے بدھ کے روز صوبے صلاح الدین کے مشرقی علاقوں زکلبانہ اور باربار میں دراندازی کی کوشش کی تاہم عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی بروقت کارروائی سے ان کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔

عراق کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ترجمان یحیی رسول نے بھی صوبے دیالہ میں دہشت گردوں کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔

انھوں نے تاکید کی ہے کہ عراقی فوجی اہلکاروں نے داعش تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کر کے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

اس سے قبل عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سامرا کے جنوب میں واقع یثرب میں داعشی عناصر کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی انجام دی تھی۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا اور ان کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں امام بارگاہوں کو کھولنے کی اپیل

دوسری جانب حشد الشعبی کے سینئرعہیدار کا کہنا ہے کہ 2019 کے آغاز سے ابتک 400 کے قریب جوان وطن کے دفاع میں شہید ہوئے ہیں ۔

عراقی ذرائع کے مطابق حشد الشعبی کے دفتری امور کے ایک سینئر عہدیدار سلطان الموسوی نے صوبہ بصرہ میں شہدائے حشد الشعبی کے نام سے ایک ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب کے موقع پروطن کے دفاع کے ‎لئے شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 سے لے کر اب تک حشد الشعبی کے 400 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف 2021 کے آغاز سے اب تک حشد الشعبی کے 42 افراد شہید ہوئے ہیں۔

سلطان الموسی کا کہنا تھا کہ شہدا اور زخمیوں کی تعداد کے اعتبار سے بصرہ عراق کے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پہلے نمبر پر ہے۔

ستمبر 2015 میں عراق کے اس وقت کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے باضابطہ طور پر حشدالشعبی کو حکومتی فورس کا درجہ دیتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ سے بھی اس کی منظوری لی تھی جس کے بعد عوامی رضاکار فورس ملک کے ایک سرکاری ادارے کے طور پر ظاہر ہوئی۔

عراقی قانون کے مطابق رضاکارفورس حشد الشعبی عراقی فوج کا حصہ شمار ہوتی ہے اور عراق کی اعلی سیکورٹی کونسل کی نگرانی میں کام کررہی ہے۔

امریکہ اور اس کے علاقائی عرب اتحادی حشد الشعبی کو اپنے سامراجی اہداف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button