مقبوضہ فلسطین

رام اللہ میں اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی بچوں کو گولی مار دی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الجلزون کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جلزون کے میڈیا سینٹر کے ترجمان مہدی حمدان نے بتایا کہ قابض فوج نے بیت ایل یہودی کالونی کے قریب ’’الیاسمین‘‘ کے مقام پر دو فلسطینی بچوں کو گولیاں مارکر  زخمی کردیا۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت ایل کے قریب اسرائیلی فوج پر پٹرول بم پھینکنے کے واقعے کے بعد فلسطینی بچوں‌پر گولی چلائی۔ دونوں فلسطینی بچوں کوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں فلسطینی شہریوں پر حملے اسرائیلی فوج کا معمول بن چکے ہیں۔ آئے روز فلسطینی شہری غرب اردن میں قابض فوج کی وحشیانہ کارروائیوں سے شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : داعشی دہشتگردوں کیساتھ جہاد النکاح کیلئے شام جانے والی برطانوی نژاد شمیمہ بیگم کی مغربی لباس میں تصاویر وائرل

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے مزید 25 مریض چل بسے جب کہ 2298 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 1356 مریض صحت یاب ہوئے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران غرب اردن کے کے شہروں میں 24 افراد کورونا سے چل بسے۔ طولکرم میں 4، نابلس میں 5، الخلیل میں 5، بیت لحم میں 4، القدس کے اطراف میں ایک، رام اللہ میں چار، وادی اردن میں ایک اور غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی کی کورونا سے وفات کی تصدیق کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2300 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ طولکرم میں 195، قلقیلیہ میں 92، نابلس میں 447، الخلیل میں 540، طوباس میں 53، بیت لحم میں 167، القدس کے اطراف میں 88، رام اللہ البیرہ میں 338، سلفیت میں 47، جنین میں 150، اریحا میں 15 اور غزہ کی پٹی میں 166 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button