دنیا

افغان صوبے ہیرات میں کار بم دھماکہ، 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی

شیعیت نیوز: افغان صوبے ہیرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

گورنر ہیرات وحید قتالی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکا پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا جس میں مارے جانے 7 افراد عام شہری ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس گھروں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ابھی تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی 60 فیصد آبادی کو قحط کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

دوسری جانب امریکہ نے افغانستان میں امن معاہدے پر خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے پر نئے انتخابات اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کی تجویز پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے افغان حکومت کو ایک ” امن ڈرافٹ” بھیجا ہے جس میں افغانستان میں مستقل قیام امن کے لیے موجودہ حکومت کو ختم کرکے نئے انتخابات کرانے اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔

آٹھ صفحات پر مشتمل امن ڈرافٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت سب کی مشاورت سے نئے انتخابات کے لیے آئین سازی کرے گی جس کے تحت ملک بھر میں پُرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا اور کامیاب ہونے والوں کو حکومت سونپ دی جائے گی۔

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے یہ ڈرافٹ ایک اہم ملاقات میں سب سے پہلے صدر اشرف غنی کو بھی پیش کیا۔ بعد ازاں طالبان اور دیگر فریقین کو بھی پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button