جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا کل کراچی میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان

13 مارچ, 2021 12:31

شیعیت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز کا کل 14 مارچ 2021 بروز اتوار اہم پریس کانفرنس کا اعلان ۔ پریس کانفرنس بوقت 5 بجے شام کراچی پریس کلب میں منعقد کی جائے گی۔ خانوادہ اسیران ملت جعفریہ اور علمائے کرا م اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جبری گمشدہ شیعہ افراد کی بازیابی کی تحریک جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے اہم پریس کانفرنس کل بروز اتوار کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر کا دست راست گرفتار

پریس کانفرنس سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ حیدرعباس عابدی، علامہ عقیل موسیٰ ، علامہ مبشر حسن ، علامہ صادق جعفری سمیت کمیٹی میں شامل وارثان اسیران ملت جعفریہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

6:00 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔