دنیا

شام کی 60 فیصد آبادی کو قحط کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ شام کی 60 فیصد آبادی کو قحط کا خطرہ ہے۔

النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے شام کی جنگ کی دسویں برسی کے موقع پر ایک تقریر میں شامی عوام کو امداد بھیجنے کے لئے مزید راستے کھولنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے شام میں قحط کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی 60 فیصد آبادی کو قحط کا خطرہ ہے۔

گٹیرس نے حالیہ برسوں میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے لئے مغربی ممالک کی مالی اور پروپیگنڈہ حمایت کا ذکر کیے بغیر کہا کہ شام میں تنازعہ ، محاصرے اور ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ،یہاں کی حالات زندگی کی سنگین صورتحال کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شام میں لڑرہے فریقین کو مراعات دینے اور اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے نیز شام کے عوام کے خلاف جرائم کرنےوالے تمام مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ شام میں دہشت گردی امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت سے شروع ہوئی تھی اور آج تک جاری ہے نیز یہ ممالک بھی پچھلے دس سال سے اس ملک میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں ، انھیں اسلحہ کی فراہمی سے لے کر کھانے پینے کی اشیا تک پہنچا رہے ہیں،دہشت گردوں سے عوام کا قتل عام کرواتے ہیں اور الزام شامی حکومت پر ڈال دیتے ہیں تاکہ اس ملک کے عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکایا جا سکے تاہم اسلامی مزحمتی تحریک نے مشرق وسطیٰ کے نقشہ کو تبدیل کرنے کے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا ہے جس کی لے کر مغربی حکام میں اس تحریک کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور ا س تحریک کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو کے مشترکہ ایٹمی مشن کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، امریکہ کو روس کا انتباہ

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے لئے کام کرنے اور دمشق کے ساتھ تعاون کرنے کے پختہ عزم پر زور دیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے اقوام متحدہ میں شام کے نئے مستقل نمائندے بسام صباغ کی اسناد اپنی تحویل میں لیتے ہوئے شام کے صدر بشار الاسد کو پرجوش انداز میں سلام کہا ۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے ساتھ اپنے گہرے جذبات کا اظہار کیا اور شامی عوام کی تاریخ ، ثقافت اور خیر سگالی کی تعریف کی جسے انہوں نے اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے اپنے سابقہ دور حکومت میں قریب سے محسوس کیا تھا۔

صباغ نے بھی گٹیریز تک اپنے ملک کے صدر بشار الاسد کا سلام پہنچایا اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو نافذ کرنے اور ان کی پاسداری کے لئے گتیرس کی کوششوں کے لئے شام کی مکمل حمایت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button