دنیا

نیٹو کے مشترکہ ایٹمی مشن کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، امریکہ کو روس کا انتباہ

شیعیت نیوز: روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کی نئی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ ایشیا و بحیرالکاہل کے خطے میں میزائیل نصب کئے جانے کے اقدام کا ماسکو جواب دے گا۔

اطلاعات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارروا نے جاپان میں امریکی ميزائیل نصب کئے جانے کی بابت واشنگٹن کو سخت انتباہ دیا۔

ماریا زاخارووا نے اپنی ہفتے وار بریفنگ کے دوران انتباہ دیا کہ اگر امریکہ نے جاپان میں اپنا میزائیل سسٹم نصب کیا تو روس اپنی قومی سلامتی کے لئے جوابی اقدام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا اور بحیرالکاہل کے علاقے میں کم مار یا درمیانی مار کے میزائیل نصب کئے جانے کا اقدام ، عالمی اور علاقائی سلامتی کے اعتبار سے امن کے لئے ایک سنجیدہ خطرہ شمار ہوتا ہے اور اس سے اس اسلحے کی ایک نئی دوڑ شروع ہوجائے گی، جس سے غیر متوقع نتائج برآمد ہوں گے۔

اس سے قبل روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے جنیوا میں ترک اسلحہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا تھا، نیٹو کا مشترکہ جوہری مشن جو ایٹمی ترک اسلحہ معاہدے کے منافی ہے، غیر قابل قبول سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھین : بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف یوروپی پارلیمنٹ میں بل منظور

دوسری جانب دو عالمی ایشائی طاقتوں چین اور روس نے چاند پر مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس اپنی پہلی خلائی پرواز کی 60ویں سالگرہ مناے کی تیاری کر رہا ہے۔ سابق سویت یونین یعنی روس نے 1961 میں پہلی بار خلا میں کسی انسان کو بھیجا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس نے کہا ہے کہ چاند پر یا اس کے مدار میں تجرباتی اور تحقیقی سہولیات کی فراہمی کیلئے اس نے چین کے خلائی اسٹیشن سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیے ہیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ مشترکہ خلائی اسٹیشن خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور چین کا مشترکہ خلائی اسٹیشن کب تیار ہوگا اور اور اس پر کب کام شروع کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے چین اپنے خلائی پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور چین امریکہ کے بعد خلائی پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

چین روس اور جاپان سے بھی زیادہ عسکری اور سویلین مشن خلا میں بھیج رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ قمری اسٹیشن وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیق کرے گا جس میں چاند پر تلاش اور اس کی بھرپور تحقیق شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button