دنیا

امریکہ اور اسرائیل کا ایران اور خطے کے بارے میں مشاورتی اجلاس

شیعیت نیوز: امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی کے عہدیداروں نے ایران اور علاقے کے مسائل کے بارے میں اپنا پہلا مشاورتی اجلاس تشکیل دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ آنلائن اجلاس جمعرات کو امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جک سالیوان اور صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر وی میر بن شابات کی شرکت سے منعقد ہوا۔

امریکی قومی سلامتی کے ادارے کی ترجمان امیلی ہورن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فریقین نے علاقے منجملہ ایران سے متعلق سیکورٹی مسائل کو تشویشناک بتاتے ہوئے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا اور علاقے میں درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق سالیوان نے اس سے قبل شابات کے ساتھ کم سے کم دو بار طویل گفتگو کی۔

فریقین کے درمیان یہ آنلائن مشاورتی اجلاس ایسی حالت میں منعقد ہوا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایوان نمائندگان کے اجلاس میں کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے سمجھوتے یا مفاہمت کے بارے میں اسرائیل اور خلیج فارس کے ملکوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اہداف یمن کے جوابی حملوں سے کسی طور محفوظ نہیں رہ سکتے، جنرل عزیز راشد

دوسری جانب ایران ، چین اور شمالی کوریا سمیت 16 عالمی ممالک نے اقوام متحدہ کے منشور کی حفاظت اور امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اتحاد تشکیل دینے میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق نئے اتحاد کا نام ’’ اقوام متحدہ کے منشور کا دفاع کرنے والا دوست گروپ‘‘ رکھا گيا ہے ۔ نئے اتحاد نے اپنے منصوبہ میں کہا ہے کہ امریکہ اپنا یکطرفہ نظریہ دنیا میں کثیر الجہتی نظریہ پر مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے جس کی وجہ سے عالمی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس گروپ کے بانی ممالک میں چین، ایران، شمالی کوریا، الجزائر، آنگولا، بلاروس، بولیویہ۔ کامبوج، کیوبا، اریٹرہ، لاؤوس نکاراگوئہ، فلسطین، شام، ونزوئلا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button