اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان حکومت کا اہم اعلان ، شیعیان حیدر کرارؑ میں خوشی کی لہر

شعبان المعظم کے اہم تہواروں اور ایام ولادت باسعادت آئمہ معصومین علیہم السلام کے مواقعوں پر ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی گلگت بلتستان حکومت کا شاندار اقدام ، شعبان المعظم کے اہم تہواروں اور ایام ولادت باسعادت آئمہ معصومین علیہم السلام کے مواقعوں پر ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت نے نوٹیفیکیشن جاری کرکےشعبان المعظم کے مہینے میں آنے والے مذہبی تہواروں اور ایام ولادت باسعادت آئمہ معصومین علیہم السلام میںضلع بھرمیں عام تعطیل کااعلان کردیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں 27 رجب شب ِمعراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،3 شعبان یومِ ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام ،7 شعبان عید نوروز اور 15 شعبان ولادت باسعادت امام مہدی آخر الزمان علیہ السلام کے موقع پر پورے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ انتظامیہ کا متعصبانہ اقدام، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس اور صدر آئی ایس او عارف الجانی پر پابندی عائد

واضح رہے کہ گلگت میں شیعیان حیدر کرارؑ کی آبادی تناسب کے لحاذسے اکثریت میں ہے اور مذہبی تہوار اور ایام ولادت وشہادت آئمہ معصومین ؑ کے مواقع پرعقیدت واحترام کے ساتھ ساتھ عوامی جوش وخروش اپنے عروج پرہوتا ہے ۔

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور گلگت انتظامیہ کا یہ اعلان انتہائی خوش آئند اور دیگر حکومتوں کے لئے بھی قابل تقلید ہے ، تاکہ تمام مسلمان ان ایام کی فیوض وبرکات سے مستفید ہوسکیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button