اہم ترین خبریںپاکستان

چنیوٹ انتظامیہ کا متعصبانہ اقدام، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس اور صدر آئی ایس او عارف الجانی پر پابندی عائد

واضح رہے کہ پنجاب کی موجودہ انتظامیہ میں شامل کالی بھیڑیں ن لیگی دور حکومت کی طرز پر شیعہ قائدین کے خلاف متعصبانہ اقدامات کو جاری رکھےہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز: چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ کا متعصبانہ اقدام، ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشت گرد آزاد پر امن و اتحادبین المسلمین کے داعی شیعہ قائدین پر ضلع میں داخلے پر بلاجواز پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکےمجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے قائدین پرچنیوٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ راجہ ناصرعباس کی خوشگوار ملاقات کی سوشل میڈیا پر بھرپور پزیرائی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نامزد قائدین پر 30 روز تک ضلع میں داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔

ضلع بندی کی فہرست میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی ، پرنسپل جامعہ بعثت علامہ شبیر بخاری ، وائس پرنسپل علامہ مہدی کاظمی اور مرکزی صدر آئی ایس او عارف الجانی کے نام شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: یمن پر مسلط جنگ کے خاتمے اور عراق میں وسیع گفتگو کا آغاز کیا جائے، مقتدیٰ الصدر

واضح رہے کہ پنجاب کی موجودہ انتظامیہ میں شامل کالی بھیڑیں ن لیگی دور حکومت کی طرز پر شیعہ قائدین کے خلاف متعصبانہ اقدامات کو جاری رکھےہوئے ہیں۔

شیعہ قائدین پر چنیوٹ میں داخلے پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر ملت جعفریہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، شیعہ تنظیمات نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر اس متعصبانہ نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button