اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ راجہ ناصرعباس کی خوشگوار ملاقات کی سوشل میڈیا پر بھرپور پزیرائی

واضح رہے کہ یہ ملاقات گذشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے زیر اہتمام تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی مشترکہ نشست کا انعقاد کیا گیا

شیعیت نیوز: ملت جعفریہ پاکستان کی دو قابل احترام شخصیات سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خوشگوار ماحول میں ہونی والی ملاقات کی تصویر کےسوشل میڈیا پر کافی چرچہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں بزرگان قوم وملت کے درمیان اس طرح کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے مابین خوشگوار اندازمیں ملاقات کی تصاویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں بزرگان سرگوشی میں مصروف ہیں جبکہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ولایت فقیہ قرآن کریم کے بیان کردہ نظام ولایت کی عملی تفسیر اور ولایت انبیاء کا تسلسل ہے، علامہ مقصودڈومکی

سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی ان تصاویر پر صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں اس ملاقات کو خوب سراہا ہے ، صارفین نے اس ملاقات کو خوش بختی کی علامت قرار دیا ہے ، بعض صارفین نے اس ملاقات کو نیک شگون اور آئندہ کے لئے امید بخش بھی قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اگر تعلیمی نظام پر خاطر خواہ توجہ نہ دی گئی تو یہ آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی،علامہ باقرعباس زیدی

واضح رہے کہ یہ ملاقات گذشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے زیر اہتمام تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی مشترکہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، ایرانی سفیر جناب محمد علی حسینی، سربراہ اسلامی تحریک پاکستان حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی، سربراہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،سربراہ امت واحدہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین علامہ محمد امین شھیدی، معروف اسکالر علامہ محمد عباس وزیری سمیت مختلف مکاتب فکر کے دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button