اہم ترین خبریںدنیا

آیۃ اللہ سیستانی نے مجھے بہت متاثر کیا، پوپ فرانسس کا اعتراف

شیعیت نیوز: دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے مذہبی رہنما، آیۃ اللہ سیستانی کے طرز عمل نے انھیں بہت متاثر کیا ہے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ آیۃ اللہ سید علی سیستانی کے دلنشین رویے اور ان کے الفاظ نے مجھے بہت متاثر کیا۔

انھوں نے کہا کہ آیۃ اللہ سیستانی نے میرا بڑا احترام کیا اور مجھے بہت عزت دی، جو میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ آیۃ اللہ سیستانی کی اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا کہ وہ میرے استقبال کے لیے اٹھ کر آئے اور اسی طرح وہ الوداع کہنے کے لیے بھی اٹھ کر آئے۔

انھوں نے کہا کہ آیۃ اللہ سیستانی نے مجھے بتایا کہ وہ گزشتہ دس سال سے ان لوگوں سے ملاقات نہیں کر رہے ہیں جو سیاسی مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں بلکہ صرف ان لوگوں سے ملتے ہیں جو مذہبی مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق کے سفر پر جانے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں پوپ نے کہا تھا کہ وہ امن کے پیغام کے ساتھ عراق کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کا مقصد امن اور بھائی چارے کا پیغام دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آيۃ اللہ سیستانی کا مؤقف، امام خمینی اور آیۃ اللہ خامنہ ای کی راہ کے مطابق ہے، ہاشم الحیدری

پوپ فرانسس نے یہ باتیں آیۃ اللہ سیستانی کے بارے میں عراق کے صدر برہم صالح کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہی ہیں۔ انھوں نے یہ پیغام عراقی صدر کو بغداد سے ویٹیکن کی واپسی کے راستے میں طیارے سے بھیجا ہے۔

دوسری جانب پوپ فرانسس نے اپنے دورۂ عراق کے خاتمے پر اس ملک کو ترک کرنے سے پہلے کہا کہ عراق ہمیشہ میرے ساتھ اور میرے دل میں رہے گا۔ ان کے اس بیان کے سوشل میڈیا پر پوپ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ سوشل میڈیا میں متعدد یوزرس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عراقی یوزرس نے کہا کہ ہمارے ملک میں امن کے ستونوں کو مضبوط کرنے کے لیے پوپ کے عراق آنے پر ان کا شکریہ اور انھوں نے اپنے دورے کے آخر میں جو بات کہی ہے وہ عراق کے دوستوں اور دشمنوں دونوں کے لیے اس پیغام کی حامل ہے کہ ملک میں امن و امان قائم ہونے تک پوپ، عراقی مرجعیت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

بعض یوزرس نے لکھا کہ پوپ فرانسس اور آیۃ اللہ سیستانی نے زور دے کر کہا ہے کہ عراق میں امن بحال ہوگا اور عیسائي اور مسلمان ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر اتحاد اور اقتدار اعلی کو مضبوط بنانے، تکفیری دہشت گردی کو شکست دینے اور اغیار کے تسلط کو ختم کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button