مقبوضہ فلسطین

شب معراج پر فلسطینی بڑھ چڑھ کر مسجد اقصیٰ میں حاضری دیں، الشیخ صبری

شیعیت نیوز: مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 رجب المرجب کو شب معراج کے موقعے پر قبلہ اوّل میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں الشیخ صبری نے کہا کہ شب معراج بھی ایک ایسا موقع ہے جسے ہم مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ معراج نبوی اور مسجد اقصیٰ کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اس موقعے پر فلسطینیوں‌کو زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصیٰ میں عبادت وریاضت میں گذارنا چاہیے۔

انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وبا کے خطرے کے پیش نظر مسجد اقصیٰ میں آتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ معراج اور اسرا کا سفر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مجعزہ ہے جس کا ذکر قرآن پاک اور احادیث نبوی میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شب معراج مسجد اقصیٰ کے ساتھ ربط و تعلق مضبوط بنانے کا موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے استحکام سے امریکہ اور اسکے اتحادی بوکھلا اٹھے ہیں، محمود جوخدار

دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2008ء میں اسرائیل کی طرف سے جنگ کے دوران پھینکا گیا ایک فاسفورس بم ناکارہ بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کی نقل وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں اسرائیل کے ناکارہ بنائے گئے فاسفورس بم کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ یہ بم سنہ 2008ء میں جنگ کے موقعے پر استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بم جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں خزاعہ کے مقام پر تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے سے نکالا گیا تھا۔ داغے جانے کے بعد یہ بم پھٹ نہیں سکا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button