اہم ترین خبریںایرانشیعت نیوز اسپیشلمشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

موساد نے ایران کے مقابلے میں امریکا اور اسرائیل کی ناکامی تسلیم کرلی

موساد نے ایران کے مقابلے میں امریکا اور اسرائیل کی ناکامی تسلیم کرلی

اسرائیل کے انٹیلی جنس ادارے موساد کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے نائب سربراہ نے ایران کے مقابلے میں اپنی اور امریکی حکومت کی شکست کا اعتراف کرلیا۔

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق موساد کے مذکورہ افسر نے اسرائیل کی ناکامی کا ذمے دار وزیر اعظم بنجامن نیتنیاہو کو بھی قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو کے ایران مخالف 12نکاتی منصوبے کی ناکامی کا بھی اعلان کیا ہے۔

موساد نے ایران کے مقابلے میں امریکا اور اسرائیل کی ناکامی تسلیم کرلی

یروشلم پوسٹ کے مطابق مذکورہ موساد افسرسے روزنامہ یدیعوت احرونوت نے انٹرویو کیا تھا۔ موساد کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے افسر کے نام کا پہلا انگریزی حرف اے ہے۔ فی الحال انہیں اپنا مکمل نام ظاہر کرکے انٹرویو دینے کی اجازت نہیں ہے۔

سال 2015ع  سے زیادہ بدتر صورتحال سے دوچار اسرائیل آج ہے

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے نیوکلیئر معاہدے کو ختم کروانے کا ہدف رکھا تھا۔ لیکن ایران نے یورینیم افزودگی میں اضافہ کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ آج اسرائیل سال 2015ع میں جب ایران کے ساتھ بڑی طاقتوں کی نیوکلیئر ڈیل ہوئی، تب سے زیادہ بدتر صورتحال سے دوچار اسرائیل آج ہے۔

ایران کے اثرو رسوخ میں ماضی کی نسبت اضافہ

موساد کے نائب سربراہ اے نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا کہ پورے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اثرو رسوخ میں ماضی کی نسبت اضافہ بھی ہوا ہے۔

مائیک پومپیو کا 12 نکاتی ایران ایجنڈا 

انٹرویو کے دوسرے حصے میں انہوں نے سابق امریکی حکومت کی ایران پالیسی کا بھی اعتراف کیا۔ موساد کے افسر کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو کے 12 نکاتی ایران ایجنڈا سے تو ایسا لگتا تھا کہ ایران ایک اسرائیلی پارٹی میریٹز میں تبدیل ہوجائے گا۔ لیکن ایران آج بھی اسرائیل کے مقابلے پر ڈٹا ہوا ہے۔

 نیوکلیئر ڈیل سے امریکی دستبرداری اسرائیلی منصوبہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنوری 2018ع میں موساد نے ایران کی نیوکلیئر آرکائیو پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔ اسکا ہدف یہ تھا تاکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران نیوکلیئر ڈیل سے علیحدگی پر قائل کیا جاسکے۔ اس طرح موساد کے اس افسر نے یہ حقیقت بھی تسلیم کرلی کہ امریکی حکومت کی جانب سے نیوکلیئر ڈیل سے یکطرفہ دستبرداری اسرائیلی منصوبہ تھا جس پر ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے من و عن عمل کیا۔

امریکا اور اسرائیل مل کر بھی ایران کو شکست دینے میں ناکام

گوکہ ایک جانب اسرائیل نے یہ حقیقت دنیا کے سامنے تسلیم کرلی ہے کہ امریکا اور اسرائیل مل کر بھی ایران کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ حقیقت بھی ایک اور مرتبہ دنیا کے سامنے کھلی کہ امریکی صدر اسرائیلی موساد کے کہنے پر مشرق وسطیٰ کے اہم ملک ایران کے خلاف پالیسی بناتا ہے۔

جنگ کرنے کی تیاریاں مکمل

البتہ اب اسرائیلی وزیر جارحیت نے تازہ ترین بیان میں ایران پر حملے کے اسرائیلی منصوبے کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسرائیل نے حماس اور حزب اللہ سے جنگ کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں ہیں۔

پاکستان پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات
Israel controls United States thru Jewish officials in Biden administration ?

متعلقہ مضامین

Back to top button