مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں مالیاتی تعاون کے شعبے میں معاہدہ

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کے شعبے میں ایک نئی مفاہمت پر دستخط کئےگئے ہیں۔

ابوظبی میڈیا آفس نے  بدھ کے روز ٹویٹر پر کہا کہ ابوظبی سیکیورٹیز ایکسچینج نے تل ابیب مالیاتی تعاون کے ساتھ دونوں مارکیٹوں کے مابین تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کا حصہ ہے۔ امارات نے 15 ستمبر کو امریکہ میں اسرائیل کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی معاہدوں کا اعلان کیا تھا۔

تل ابیب مالیاتی تعاون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے روز مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے سے معاشی نمو کو تیز کرنے اور تکنیکی جدت طرازی کی مدد سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی راہ کا نقشہ وضع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالم اسلام کو چاہیئے کہ وہ یمن کے مسئلے کو اٹھائے، یہ مسئلہ مسلمانوں کا ہے ، علامہ ناظر عباس تقوی

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اس سے سیکیورٹیز کی دوہری فہرست سازی ، باہمی تجارت ، سرمایہ کاروں کی دوسری مارکیٹ تک رسائی  اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلے کی راہ ہموار ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبرکو سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے اقدام کوفلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری قراردیا جارہا

دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کویت میں ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

کویتی کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک ماہ کیلئے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔7 مارچ سے کویت بھر میں شام 5 سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا نے بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تاہم اس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button