اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ عالی کا تنظیمی دستور اور اداروں پر اطمینان کا اظہار ، علامہ مقصودڈومکی کو بطور مرکزی ترجمان تنظیمی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت

اجلاس میں مشترکہ طور پر افغانستان میں ہزارہ کمیونٹی پر ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پا کستان کی شوریٰ عالی کےاسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں تنظیم کے موجودہ دستور کو جامع قرار دیتے ہوئے اس بات کو سراہا گیاکہ تنظیم کے تمام دستوری ادارے اسکی اصل روح کے مطابق عمل پیرا رہیں۔

جبکہ اطلاعات کہ مطابق شوری عالی کہ اہم اجلاس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کے دستورمیں سیکرٹری جنرل کے انتخابات کا جو طریقہ درج ہے وہ بالکل درست ہے اور سیکرٹری جنرل کے دو بار سے زیادہ انتخاب میں کوئی دستوری رکاوٹ اوّل دن سے ہی موجود نہیں تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نےجوانوں کو عزت وسربلندی سے جینا اور طاقتورترین دشمن کے مقابل آواز حق بلند کرنا سکھایا،دخترِ شہیدزہرا نقوی

واضح رہےکہ مجلس وحدت مسلمین میں تاحیات قیادت کا کوئی سلسلہ موجود نہیں بلکہ ہرتین سال بعد مرکزی شوری کی جانب سے سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔

جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کو جو کہ شوریٰ عالی کی ہدایت پراجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے تھے اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے دستور اوراداروں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور شوریٰ عالی نے ان کو بطور مرکزی ترجمان اپنی تنظیمی خدمات جاری رکھنے کی ھدایت بھی دی ۔

یہ بھی پڑھیں: مسیحی روحانی پیشوا پاپ فرانسس مرجع جہان تشیع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کیلئے تاریخی دورے پر عراق پہنچ گئے

اجلاس میں مشترکہ طور پر افغانستان میں ہزارہ کمیونٹی پر ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

شوری عالی نے ملک کے مختلف شہروں میں عزادارن امام حسین (ع) کے خلاف شیڈول فور میں ناموں کے اندراج کی بھی شدید مذمت کی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی جانب سے اس پر کیئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اس پرمزید فوری اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button