اہم ترین خبریںیمن

یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت ، 11 افراد شہید و زخمی

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت ، سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے الجملہ پرشدید بمباری کی۔ دوسری طرف یمنی فوج نے جیزان میں بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک شخص شہید اور10 افراد زخمی ہوئے جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی اتحاد یمن میں رہائشی علاقوں کومسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ انتخابات میں نیتن یاہو کی شکست سے محمد بن سلمان کو سخت تشویش

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے میزائلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن کے میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنےنہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے، طیب اردوان

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button