اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب: جدہ میں آرامکو آئل فیلڈ پر یمنی افواج کا میزائل سے حملہ

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جدہ میں سعودی عرب کی آرامکو آئل فیلڈ پر قدس 2 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر جارحیت کے جواب میں یمنی افواج اور مزاحمتی فورسز کی جانب سے جدہ میں واقع سعودی عرب کی آرامکو آئل فیلڈ پر کامیاب میزائل حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن پرسعودی عرب کی مجرمانہ بمباری کے جواب میں یمنی فورسز قبائل سعودی رعب پر مہلک ضربیں وارد کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج کی جانب سےآرامکو آئل فیلڈ پرقدس 2 نامی میزائل سے علی الصبح حملہ کیا گیا جو اپنے نشانے پر لگا۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ یمن کا سعودی عرب کے ملک خالد ائیر بیس پر ڈرون حملہ

سعودی عرب کی جانب سے تا حال اس حملے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کروڑوں ڈالرز کے عوض امریکہ سے خریدا جانے والا میزائل ڈیفینس سسٹم بھی بالکل ناکارہ ثابت ہوا ہے اور یمنیوں کے تمام حملہ کایاب ثابت ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے جدہ میں آرامکو پر حملہ کرنے سے قبل ملک خالد ايئرپورٹ کو بھی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ، درجنوں فوجی ہلاک

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مجرم بادشاہ اور اس کے بیٹے ولی عہد محمد بن سلمان کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے سعودی جارحیت کے جواب میں ہونے والے حملوںمیں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ چند دنوں سے سعودی عرب کے اندر اہم مقامات پر حملے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button