ایران

ایٹمی معاہدے کے تحفظ کیلئے امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے، ایران

شیعیت نیوز: ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ، ایران کے خلاف امریکہ کے غیرقانونی پابندیوں کی منسوخی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے یونان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری ثمیستوکلیس دمیریس کے ساتھ آنلائن گفتگو کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کو آگے بڑھانے کے واحد راستے کو ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کی منسوخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے فریقین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سفارتی طریقہ اپناتے ہوئے کسی بھی غیرتعمیری اقدام سے اجتناب کریں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سفارتی کامیابی کے طور پر ایران ایٹمی معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس معاہدے میں بغیر پیشگی شرط کے امریکہ کی واپسی اور ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کو ایران کی جانب سے اپنے وعدوں پر پوری طرح عمل کرنے کا شرط قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سفارت خانہ اپنی سائبر آرمی کے ذریعے مزاحمتی محاذ کو بدنام کرنا چاہتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے اصولوں کے مطابق اور امریکی وعدہ خلافی کے رد عمل میں اپنے جوہری وعدوں میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا۔

سید عباس عراقچی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف کسی بھی قرارداد کی منظوری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کی شکست کے بعد ہم اس جیسے اقدامات کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

انہوں نے ایران اور یونان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔

اس موقع پر یونان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے مخالف تھے اور ایٹمی معاہدے کے تحفظ کیلئے سفارتی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button