اہم ترین خبریںیمن

صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ، درجنوں فوجی ہلاک

شیعیت نیوز: یمن کے صوبے تعز میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی یمن کے صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی اہلکاروں کے ٹھکانوں کے خلاف ایک مثالی کارروائی کر کے انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم اور ابعر و حیفان کو نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی اہلکار ہلاک و زخمی اور باقی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

اس کارروائی میں سعودی اتحاد کی بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ یمن کا سعودی عرب کے ملک خالد ائیر بیس پر ڈرون حملہ

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو یمن میں واشنگٹن کی جانب سے امن و صلح کی برقراری کے منافی قرار دیا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں نئی نہیں ہیں اس سے قبل بھی امریکہ اس قسم کی پابندیاں عائد کر چکا ہے تاہم امریکہ کی نئی حکومت کی جانب سے اس قسم کی پابندیوں سے دکھائی دیتا ہے کہ اسے یمن میں صلح سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ یمن پر جارحیت اور محاصرے کے جاری رہنے کا حامی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کے روز یمنی قوم کے خلاف واشنگٹن کے معاندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کی استقامتی فورسز کے دو کمانڈروں پر پابندی عائد کر دی ۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس نے یمنی بحریہ کے کمانڈر منصور السعیدی اور فضائیہ، ائیر ڈیفنس اور ڈرون یونٹ کے کمانڈر احمد علی احسن الحمزی کو ان افراد کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے جن پر اس نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ و جارحیت کا سب سے بڑا حامی ہے اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اب تک بارہا اپنی دستاویزات سے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ یمنی عوام کے قتل عام سے متعلق سعودی اتحاد کے اقدامات کی امریکہ حمایت کرتا رہا ہے اور یورپ و امریکہ کے ہتھیاروں سے ہی یمنی عوام کے بہیمانہ قتل عام جیسے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button