اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ جمعیت اہلحدیث ساجد میر سعودی عرب کی محبت میں امریکہ کی ’’زبان‘‘ بولنے لگے

انہوں نے حوثی مجاہدین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہم حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں

شیعیت نیوز: سعودی نواز مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسرساجد میر سعودی عرب کی محبت میں امریکہ کی ’’زبان‘‘ بولنے لگے۔ مرکز جمعیت اہلحدیث کی جانب سے جاری ہونیوالے علامہ ساجد میر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جریدے نیوز ویک نے لکھا ہے کہ ایران کی جانب سے حوثیوں کو ڈرون فراہم کئے جا رہے ہیں۔

پروفیسرساجد میر نے اپنے بیان میں امریکی جریدے کے اس الزام کو سچ تسلیم کرتے ہوئے بیان داغا ہے کہ ایران خطے میں امن دشمن عناصر کی سرپرستی چھوڑ دے۔ اپنے ایک بیان میں یمن پر سعودی جارحیت پر جوابی حملے کے حوالے سے علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملے سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جناب سیدہ زہرا(س)کے فضائل کی منکر کالعدم سپاہ صحابہ ایک بار پھر وطن عزیز کےاستحکام کےخلاف سرگرم

انہوں نے حوثی مجاہدین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہم حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کے حملوں اور اقتصادی پابندیوں سے یمن میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں قحط سالی اور ادویات و خوراک کی کمی کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں, جبکہ حوثیوں کی جانب سے جوابی حملوں میں سعودی عرب کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کیا ہی بہتر ہوتا کہ علامہ ساجد میر سعودی جارحیت میں شہید ہونیوالے ہزاروں بیگناہ یمنی مسلمانوں کے خون کا حساب بھی سعودی عرب سے پوچھ لیتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button