اہم ترین خبریںعراق

کرکوک میں عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تین داعشی خواتین گرفتار

شیعیت نیوز: عراقی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے صوبہ کرکوک میں تین داعشی خواتین کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرکوک انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی ڈائریکٹریٹ نے اعلان کیا کہ درست اطلاعات حاصل کرنے اور ایک خصوصی کارروائی کے بعد کرکوک انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی فورسز نے صوبے میں داعش کی تین خواتین کو حراست میں لینے میں کامیابی حاصل کی۔

کرکوک انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے کرکوک کے اندر تبادلے کے دفتر کے ذریعے داعش کے کنبوں کے اکاؤنٹ میں بڑی رقم منتقل کی ساتھ ہی عراقی سکیورٹی فورسز کے حساس مراکز اور ان کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسلط کردہ جنگ کے جرائم میں یورپ و امریکہ شریک ہیں، میجر جنرل محمد باقری

واضح رہے کہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے کچھ عناصر اس ملک کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشت گردانہ اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں کی مالی و فوجی مدد سے وجود میں آنے والے داعش دہشت گرد گروہ نے دوہزار چودہ میں عراق پر حملہ کر کے شمالی و مغربی عراق کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا اور بے پناہ جرائم کا ارتکاب کیا۔

اس کے بعد عراق نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ایران سے مدد کی اپیل کی ۔عراقی فوجیوں نے ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دوہزار سترہ کو داعش کے آخری ٹھکانے راوہ شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ صوبہ الانبار کے اس شہر کی آزادی کے بعد عراق سے داعش کا خاتمہ ہوگیا۔

در ایں اثناایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز بغداد میں تین بم دھماکے ہوئے جن میں سے ایک دھماکہ شمالی بغداد کے ضلع الکم میں اور دوسرا بغداد کے الکرادہ ضلع میں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button