اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

حکومت کا کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی ،مرحلہ وار کمی اور خاتمے کافیصلہ

اس کے علاوہ تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رہے گا

شیعیت نیوز: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی متعدد پابندیوں میں نرمی ،مرحلہ وار کمی اور خاتمے کافیصلہ کر لیا۔ این سی او سی نے آج ہونے والے اجلاس کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں 15 مارچ سے ان ڈور شادی تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ان ڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کے تحت مزارت کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا۔ این سی او سی اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کے شیعہ مقتول اعلیٰ افسران کے قاتل عدالت سے بری ،انصاف کا تماشہ ،ریاست خاموش

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی جون کے مہینے میں کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے اسکولوں میں پچاس فیصد پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ روز کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ادلب، دہشت گردوں نے حکومتی علاقوں کی جانب عوامی نقل مکانی پر پابندی عائد کردی

شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے اسکول کے طلبہ کیلئے پانچوں دن کلاسز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پچاس فیصد بچوں کیلئے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کی کلاسز اگلے روز کرنے کی ہدایت صرف 28 فروری تک تھی۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے جنہیں 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولا گیا۔ مرحلہ وار کھولے گئے اسکولوں میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کو اگلے روز آنے کا کہا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button