اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے قومی ہیرومحمدعلی سدپارہ کے حوالے سے قابل فخر اقدامات کا اعلان

انہوں نے کہاکہ محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ کو کوہ پیمائی میں بین الاقوامی سطح کی تربیت کرائی جائیگی جسکے بعدمحمد علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ فار ایڈونچر سپورٹس، ماونٹئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ میں کوہ پیمائی کی تربیت دیگا۔

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت قومی ہیرو اور مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ج،اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ محمد علی سدپارہ نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔محدود وسائل اور خطرات کے باوجود کوہ پیمائی کے شعبے کا انتخاب کیا۔ محمد علی سدپارہ کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ▪︎کوہ پیمائی کو فروغ دینے اور کوہ پیماؤں کی فلاح وبہبود کیلئے پالیسیز بنائی جائینگی۔

انہوں نے کہاکہ محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ کو کوہ پیمائی میں بین الاقوامی سطح کی تربیت کرائی جائیگی جسکے بعدمحمد علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ فار ایڈونچر سپورٹس، ماونٹئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ میں کوہ پیمائی کی تربیت دیگا۔ کوہ پیمائی سے وابطہ ایسے تمام ہمارے گمنام ہیروز جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ان سب کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے کوہ پیماؤں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور تربیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ناظم آبادمجلس عزا پر حملہ ،4 امریکہ پلٹ عزاداروں کے قتل کا کیس، کالعدم لشکر جھنگوی کے گرفتارملزمان رہا

انہو ںنے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان نے محمد علی سدپارہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے محمد علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ فار ایڈونچر سپورٹس، ماونٹئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ بنانے کا فیصلہ کیا۔ شگر تا پیچھو شاہراہ کی توسیع و مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

کابینہ اجلاس میں محمدعلی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا، مشیر قانون سہیل عباس اور مشیر خوراک شمس لون پر مشتمل کمیٹی محمد علی سدپارہ کے گھر جاکر انکے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرے گی۔

بہت جلد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خود بھی محمد علی سدپارہ کے گھر جائینگے اور انکے خاندان سے اظہار تعزیت کرئینگے۔ کابینہ اجلاس میں محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی پیکیج کی منظوری دی گئی۔گلگت بلتستان کابینہ نے محمد علی سدپارہ کے نام سے منسوب ”محمد علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ فار ایڈونچر سپورٹس، ماونٹئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام کی منظوری دے دی ۔

یہ بھی پڑھیں: ذاکر اہل بیتؑ سید ذریت عمران شیرازی نے 72پلاٹس خانوادہ شہداء ومساکین میں تقسیم کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی

محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو قابلیت کے مطابق محکمہ سیاحت و کھیل گلگت بلتستان میں موذوں ملازمت دینے کا اعلان۔ محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول ایواڈ کیلئے نام د کردیا گیا۔محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30لاکھ روپے دینے کی بھی منظوری۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا سید علی رضوی اور وزیر زراعت کاظم میثم نے صوبائی حکومت  سے مطالبہ کیا تھا کہ محمد علی سدپارہ کے نام سے کوہ  پیمائی کی تربیت کا ارادہ قائم کیا جائے جبکہ انہیں سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے۔جبکہ وزیر اعلیٰ نے ان مطالبات سے بھی آگے بڑھ کراقدامات کا اعلان کرکے پوری قوم کے دل جیت لیئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button