ایران

ایران نے امریکہ سے براہ راست مذاکرات کی تردید کی

شیعیت نیوز: ایران کا کہنا ہے کہ قیدیوں یا دوسرے مسائل کے بارے میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان کوئی بھی براہ راست مذاکرات نہ ہو رہی ہے اور نہ مستقبل میں ہوگی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں یا دوسرے مسائل کے بارے میں نہ تو کوئی گفتگو ہو رہی ہے اور نہ ہوگی۔

انہوں نے قیدیوں کے بارے میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اس بارے میں یا دوسرے مسائل کے بارے میں کوئی بھی براہ راست گفتگو نہیں ہو رہی اور نہ مستقبل میں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا امریکہ میں ایرانی قیدیوں کی رہائی کے لئے کوشاں ہیں جو زیادہ تر بغیر کسی الزام کے اور غیر قانونی عمل میں گرفتار ہوئے ہیں اور امریکی جیلوں میں بد نظمی کا شکار ہیں؛ یہ ایران کی اولین ترجیحات میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب یمن میں کامیاب نہ ہوگا، وزیر خارجہ جواد ظریف

خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ایران میں قائم سوئس سفارت خانہ (جو ایران میں امریکی مفادات کا محافظ ہے) اور دیگر ملکوں کے سفیروں کے ذریعے امریکہ کی جانب سے کچھ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی، امریکہ میں قید ایرانی شہریوں کی رہائی ہے اور اس حوالے پر تیار ہیں تا ہم ابھی امریکہ سے کسی دیگر معاملے پر براہ راست مذاکرات نہیں کیے گئے ہیں۔

انہوں نے قیدیوں کے موضوع کے بارے میں کہا کہ امریکی جیلوں میں قید ایرانی قیدیوں کی آزادی کا مسئلہ جو زیادہ تر بغیر جرم کے اور غیر قانونی طریقے سے امریکی جیلوں میں بہت ہی قابل رحم حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ایران کی ترجیحات میں شامل رہا ہے اور ہم نے اس موضوع کو ہمیشہ اٹھایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button