اہم ترین خبریںیمن

انصاراللہ نے مآرب شہر کے جیل کا کنٹرول حاصل کرتے ہی قیدیوں کو رہا کردیا

شیعیت نیوز: یمن کی قومی نجات حکومت نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے مآرب شہر میں منصور ہادی سے متعلق ایک جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے مآرب شہر کی ایک جیل کا کنٹرول حاصل کر کے ایسے 9 قیدیوں کو رہا کیا ہے جنہیں سعودی آلہ کار سعودی حکام کی تحویل میں دینا چاہتے تھے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان شہر مآرب کے مشرقی حصے اور سعودی عرب کے ساتھ لگے سرحدی علاقے الودیعہ کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہے ہیں اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس سے مآرب شہر اب صرف دس کلو میٹر دور رہ گیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی تیز رفتار پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے سعودی اتحاد نے بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھاری تعداد میں اپنے فوجی روانہ کر دیئے ہیں جبکہ سعودی اتحاد کی فضائیہ اب تک مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے خلاف دسیوں بار فضائی حملے بھی کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے خلاف سعودی ایجنٹ، القاعدہ اور داعش شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں، حزب الحق

دریں اثنا یمن کی مستعفی حکومت نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ صوبے مآرب کے عوام یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس میں شامل ہو گئے ہیں، مآرب کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ تعاون کرنے سے روکیں۔

یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر اطلاعات و سیاحت معمر الاریانی نے سبا نیٹ سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی کے بعد اس علاقے کے بہت سے لوگ یمن کی تحریک انصاراللہ میں شامل ہو گئے ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ یمنی قوم اپنے ملک کے تمام مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کا پختہ عزم رکھتی ہے اور اس کا یہ ارادہ متزلزل نہیں ہو سکتا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ مآرب سے متعلق پیش آنے والے واقعات اپنے ملک کے تمام مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے یمن کی قومی جدوجہد کا حصہ ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی تیز رفتار پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے سعودی اتحاد نے بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھاری تعداد میں اپنے فوجی روانہ کر دیئے ہیں جبکہ سعودی اتحاد کی فضائیہ اب تک مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکر فورس کے خلاف دسیوں بار فضائی حملے بھی کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button