اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیلی میڈیا میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی تقریر کی وسیع گونج

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے میڈیا نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی دھمکیوں کو وسیع پیمانے پر کور کیا۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے میڈیا نے گذشتہ روز لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی تقریر کو وسیع پیمانے پر کور کیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹیلی ویژن ’’کان‘‘ نے سید حسن نصراللہ کی تقریر کو نشر کرتے ہوئے ان کا یہ جملہ کوڈ کیا کہ اگر جنگ شروع ہوتی ہے تو اسرائیل کو ایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی جو اس نے اپنے وجود میں آنے سے اب تک نہیں دیکھی ہوں گی۔

صیہونی حکومت کے دیگر ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصراللہ کی تقریر کے اس حص کو اجاگر کیا کہ ’’تل ابیب کو آگ سے نہیں کھیلنا چاہئے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: صوبے مآرب کی یمنیوں کے ہاتھوں آزادی سے سعودی اتحاد خوفزدہ

یاد رہے کہ سید حسن نصراللہ نے گذشتہ رات اپنی تقریر میں کہا کہ اسرائیل کی طرف سے حالیہ تمام دھمکیوں کے بعد کوئی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یہ صورتحال جنگ پر ختم نہیں ہوگی، سید حسن نصراللہ نے صیہونی دشمن فوج کے چیف آف اسٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو چاہیں کریں اور ہم جو چاہیں کریں گے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم محاذ آرائی اور جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن اگر آپ جنگ شروع کرتے ہیں تو ہم اس کا دندان شکن جواب دیں گے، اگر آپ ہمارے کسی شہر پر بمباری کرتے ہیں تو ہم بھی ایک صیہونی شہر پر بمباری کریں گے، اگر آپ ہمارے کسی گاؤں پر بمباری کرتے ہیں تو ہم صیہونی بستی پر بمباری کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے کہ ایک مختصر جنگ ایک مکمل جنگ میں تبدیل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ صیہونیوں پر حزب اللہ اتنا خوف طاری ہے کہ وہ اس کے مقابلہ میں آنے سے بھاگتے ہیں اس لیے کہ اس تنظیم سے ہار کا مزہ چکھ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button