عراق

حشدالشعبی کی عراق میں داعشی دہشت گرد عناصر کا مقابلہ کئے جانے پر تاکید

شیعیت نیوز: عراق کے صدر اور حشدالشعبی کے سربراہ نے عراق کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشت گرد عناصر کی موجودگی اور سرحدوں پر ان دہشت گردوں کی دراندازی کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عراق کے ایوان صدر نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے سربراہ عبدالعزیز المحمداوی نے بغداد کے السلام ہاؤس میں عراق کے صدر برہم صالح سے ملاقات میں کرکوک اور مغربی نینوا سے لے کر شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کی صورت حال کو کنٹرول کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں تقویت اور سیکورٹی کی کوششوں میں ہم آہنگی کی غرض سے حشدالشعبی کے زیرنگرانی علاقوں میں سیکورٹی کمپنیوں کی نقل مکانی کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

فریقین نے اسی طرح سرحدوں پر دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھے جانے کے بارے میں بھی تاکید کی۔

عراق میں داعشی دہشت گرد عناصر کو منظم کئے جانے کے سلسلے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مدد فراہم کئے جانے سے گہری تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات سے پہلے حملے بند اور محاصرہ ختم کیا جائے، عوامی تحریک انصاراللہ

دوسری جانب عراق، امریکی کاروان کے راستے میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے کی ذمہ داری ’’ اصحاب الکہف‘‘ نے قبول کرلی۔

صابرین سے موسوم مقامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ذیقار میں واقع شہر الناصریہ میں امریکی باوردی دہشت گردوں کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تفصیلات کا انتظار ہے۔

امریکی فوجی کاروان پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری اصحاب الکہف نامی ایک مقامی گروہ نے قبول کی ہے۔

مذکورہ گروہ نے رواں ہفتے کے دوران عراقی صوبے موصل میں ترکی کے فوجیوں کے خلاف بھی حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

عراقی عوامی حلقے اور بہت سی سیاسی و مذہبی جماعتیں عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مخالف اور ان کے فوری انخلاء پر زور دیتے ہيں۔

عراقی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال الحشدالشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس اور سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے بہیمانہ اقدام کے بعد عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کا بل پاس کیا تھا۔ تاہم امریکہ عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلاء سے گریز کررہا ہے۔

ادھر عراق کے باخبر حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانہ اس وقت ایک فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button