اہم ترین خبریںپاکستان

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا قائد شیعیان ِ انڈونیشیا ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت پرافسوس کا اظہار

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کے عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز:  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت ؑ انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پردلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں ہمارے نوجوان بھرپور حصے لیں گے تاکہ متشدد اور انتہا پسندی جیسی موذی فکر کا راستہ روکا جا سکا، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے انڈونیشیا میں اسلامی معارف اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کی۔ وہ مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام میں پیش پیش تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن اہل بیتؑ انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کے عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور وابستگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button