اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی شہری، بن سلمان سے نجات حاصل کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں، مضاوی الرشید

شیعیت نیوز: سعودی حزب اختلاف کی جماعت کی ترجمان مضاوی الرشید نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب میں شہریوں کو اپنے جائز حقوق کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔

عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق ، سعودی اپوزیشن التجمع الوطنی پارٹی کی ترجمان مضاوی الرشید نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کو ملک میں اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سعودی خاتون کارکن لجین الہذلول کے کیس کا خاتمہ اور ان کی جیل سے رہائی بنیادی طور پر انسانی حقوق کے کارکنوں کے وسیع پیمانے پر اقدامات کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مضاوی الرشید نے کہا ہے کہ اگر سعودی شہری اب بھی خاموش رہیں گے تو اس ملک کی حکومت عوام میں خوف و وحشت پیدا کرنے کے لئے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل آگ سے نہ کھیلے، امریکہ داعش کو زندہ کرنے کے درپے ہے، سربراہ حزب اللہ

الرشید نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا نیز کوئی بھی بائیڈن سے سعودی عرب کے خلاف زیادہ توقع نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں سابق امریکی صدور کو سعودی عرب کے حکام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے دیکھ چکے ہیں اور ہمیں ا س بات کا اچھی طرح تجربہ ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے حکام کے خلاف کچھ نہیں کرنے والا، الرشید نے زور دے کر کہا کہ اگر سعودی عوام خاموش رہے تو ملک میں حکمران حکومت ان میں دہشت پیدا کرنے پر مبنی اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر سعودیوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا تو وہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور ان کی جانب سے دیے جانے والے رنج اور درد کو ختم کرسکتے ہیں۔

یادرہے کہ سعودی عرب میں پہلے ہی کسی کو حکومت کے خلاف منھ کھولنے کا حق نہیں تھا لیکن جب سے بن سلمان نے ولایت عہدی کی گدی سنبھالی ہے انھوں نے سعودی شہزادوں کو بھی نہیں معاف کیا ہے اور اس وقت ہزاروں کی تعداد میں نظر بند ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرسرگرم سعودی شہریوں نے بھی گذشتہ اتوار کو بڑے پیمانے پر ’’سعودی نظام کا سقوط‘‘ کے زیرعنوان کمپین چلائی تھی ۔

سعودی شہریوں نے اس کمپین میں سعودی حکمرانوں کی بدعنوانی ، ظلم و ستم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے سنگین اقتصادی مشکلات ، بجٹ خسارے اور ملک میں بےروزگاری پرسخت تنقید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button