اہم ترین خبریںپاکستان

مکتب اہل بیت ؑ کا ایک اور جانباز سپوت اسد مہدی مادر وطن کے دفاع کی راہ میں شہید

اس سے قبل 27 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

شیعیت نیوز: مکتب اہل بیت ؑ کے جانباز سپوت مادر وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں آگے آگے ۔صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شیعہ سکیورٹی اہلکار اسد مہدی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ضلع کیچ میں ہوشاپ کے قریب این-85 ہائی وے کی سکیورٹی کے لیے قائم ایف سی بلوچستان کی پوسٹ پر دہشگردوں نے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پہنچے سےقبل ہی مزاکرات کامیاب، تحفظ عزا لانگ مارچ کے مطالبات منظور

آئی سی پی آر کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی نے جام شہادت نوش کیا۔ یان کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برسوں سے بد امنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، صوبے میں شورش کے پسِ پردہ ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر تا کراچی تحفظ عزا لا نگ مارچ کادوسرا روز، رات گئے کراچی آمد متوقع

اس سے قبل 27 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button