اہم ترین خبریںپاکستان

سکھر تا کراچی تحفظ عزا لا نگ مارچ کادوسرا روز، رات گئے کراچی آمد متوقع

ذرائع کے مطابق ببرلو، رانی پور، خیر پور، نوشہروفیروز، مورو ، قاضی احمد ، دولت پور، نواب شاہ ، بھٹ شاہ، مٹیاری ، ہالا، حیدر آباد پر ہزاروں عزاداروں نے علمائے کرام کی موجودگی میں پھول نچھاور کرکے شرکائے لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال کیا

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سکھر تا کراچی تحفظ عزا لا نگ مارچ کادوسرا روز، سکھر تا کراچی تحفظ عزا لا نگ مارچ کادوسرا روز، رات گئے کراچی آمد متوقع ، جگہ جگہ پرتپاک استقبال، فضاء لبیک یاحسین ؑ کے نعروں سےگونج اٹھی ۔ کراچی میں بھی ہزاروں عزادار شرکائے لانگ مارچ کے استقبال کیلئے تیار ، ٹول پلازہ اور نیشنل ہائی وے پر شاندار استقبال کی تیاریاں جاری ۔

تفصیلات کےمطابق سکھر تا وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تک ہونے والے لانگ مارچ کی آج دوسرے روز اپنی منزل مقصود یعنیٰ کراچی رات گئے تک آمد متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق ضلع ملیر سے بڑا قافلہ لانگ مارچ میں شامل ہوگا، کل قبل از مغرب سکھر پریس کلب سے روانہ ہونے والےلانگ مارچ کے شرکاء کا جگہ جگہ فقید المثال استقبال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحفظ عزا لانگ مارچ،کیا مطالبات تسلیم ہوگئے؟؟ علامہ ناظر تقوی کا اہم بیان سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق ببرلو، رانی پور، خیر پور، نوشہروفیروز، مورو ، قاضی احمد ، دولت پور، نواب شاہ ، بھٹ شاہ، مٹیاری ، ہالا، حیدر آباد پر ہزاروں عزاداروں نے علمائے کرام کی موجودگی میں پھولوں کے ہار نچھاور کرکے شرکائے لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پرساری فضاء لبیک یاحسین ؑ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ ناظرعباس تقوی کی زیر قیادت اس لانگ مارچ کے شرکاءبسوں ، کاروں، موٹرسائیکلوں اورویگنوں میں سوار اپنی منزل مقصودیعنیٰ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب رواں دواں ہیں۔ معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مٹیاری میں لانگ مارچ میں شمولیت اختیار کی ۔

یہ بھی پڑھیں: تحفظ عزا لانگ مارچ سندھ بھر سے قافلے کراچی کی طرف روانہ

واضح رہے کہ تحفظ عزا لانگ مارچ کے آغاز پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی ، علامہ مختار امامی و دیگررہنماؤں نے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر لانگ مارچ میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لانگ مارچ کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button