اہم ترین خبریںپاکستان

تحفظ عزا لانگ مارچ،کیا مطالبات تسلیم ہوگئے؟؟ علامہ ناظر تقوی کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں ہم نے کہہ دیا جب مقام پر نوٹیفکیشن ہمارے ہاتھ پر رکھ دیا جائے گا ہم وہیں رک کر جلسہ کرکے یہ لانگ مارچ ختم کردیں گے

شیعیت نیوز: تحفظ عزا لانگ مارچ،کیا مطالبات تسلیم ہوگئے؟؟ علامہ ناظرتقوی کا اہم بیان سامنے آگیا۔ شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کے صدرعلامہ سید ناظرعباس تقوی نے سکھرتا کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس تحفظ عزا لانگ مارچ کے دوران واضح طور پر کہا ہے کہ عزادار افواہوں پر کان نا دھریں ہمارا کوئی مطالبہ تاحال تسلیم نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایس یو سی سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی نےسکھرتا کراچی لانگ مارچ کے شرکاء سے رات گئے سکرنڈ کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں زیارت عاشورا کی ایف آئی آر میں 3 نامزد اور 6لاکھ عزادار ملوث ہیں۔ حکومت کو شرم آنی چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ، تم ایف آئی آرز ختم کرو یا نہ کرو ہم آرہے ہیں، چاہے ہمیں گرفتار کروڈالوں ہمیں جیلوں میں ہم تمہارے ایوانوں کو عزاخانہ اور امام بارگاہ بنادیں گےپھر جتنی دل چاہے آیف آئی آرز کاٹتے رہنا ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ نے علامہ جواد نقوی سمیت دیگر کو الاٹ شدہ نئے مدارس بورڈ کو مسترد کردیا

انہوں نے کہاکہ ہمارے حوصلے کمزور نہیں، یہ جو افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ہمارے مطالبات تسلیم ہوگئے کوئی مطالبہ تسلیم نہیں ہوا ہمارا، ہم اس مطالبے کو تسلیم شدہ مانیں گے جس کا نوٹیفکیشن ہمارے ہاتھ پر حکومت رکھے گی۔ ہماری کمیٹی بنی ہوئی ہے مزاکرات ہورہے ہیں، لیکن کوئی مطالبہ تاحال منظور نہیں ہوا، ہم نے کہہ دیا جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا عزاداروں کے قدم آگے تو بڑھ سکتے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں مغربی ایجنسیوں کے داعشی عناصر کو دہشت گردانہ اقدامات بڑھانے کے احکامات

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں ہم نے کہہ دیا جب مقام پر نوٹیفکیشن ہمارے ہاتھ پر رکھ دیا جائے گا ہم وہیں رک کر جلسہ کرکے یہ لانگ مارچ ختم کردیں گے ۔ ہمارے مطالبات واضح ہیں عزاداروں پر بلاجواز مقدمات ختم کیئے جائیں، زیارت عاشورا ہمارا حق ہے ہمارا عقیدہ ہے ہم زیارات عاشورا ترک نہیں کرسکتے ، ہم زیارت عاشورا پڑھنے کیلئے اپنے بچوں کے جنازے تو اٹھاسکتے ہیں لیکن زہرا ؑ کے لعل کے دشمنوں پر لعنت بھیجیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button