اہم ترین خبریںعراق

امریکہ نے دس ہزار سے زیادہ داعشیوں کو پناہ دے رکھی ہے، عراقی رہنما جبار المعموری

شیعیت نیوز: عراق میں علمائے اسلام یونین کے سربراہ جبار المعموری نے کہا ہے کہ امریکہ نے دس ہزار سے زیادہ داعشیوں کو پناہ دے رکھی ہے۔

المعلومہ نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں جبار المعموری بتایا ہے کہ شام کے مختلف مقامات خصوصا عراقی سرحدوں کے قریبی علاقوں میں دس ہزار سے زائد داعشی عناصر موجود ہیں کہ جن کو امریکیوں نے مکمل طور سے تحفظ فراہم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعشی عناصر شام کی سلامتی بلکہ پورے مغربی ایشیا کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام سے عراق میں دراندازی کرنے والے ان دہشت گرد عناصر کو روکنے کے لئے عراقی جوان وطن کے دفاع میں اپنا خون بہا رہے ہیں۔

اُدھر عراقی پارلمان میں سیکورٹی اور دفاعی امور کے کمیشن کے رکن عبد الخالق العزاوی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت داعشی عناصر کی ایک بڑی تعداد شام میں موجود ہے، اور ہزاروں کی تعداد میں ان کے اہل خانہ بھی ان کے ساتھ ایک ٹائم بم کی مانند انہتائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کے ہاتھوں سعودی شہری حمد السدیری کے بچوں کا اغوا

دوسری جانب بغداد امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات پر زور دیاکہ ایران کا اسلامی انقلاب نے بیرونی ممالک کے رہنماؤں کی متعدد دھمکیوں کے باوجود 42 سال کا ہو گیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے دشمن تاریخ کے کوڑے دان میں چلے گئے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے امام جمعہ آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے ایران کے اسلامی انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایران کا اسلامی انقلاب متعدد خطرات کے باوجود 42 سال کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ، بغداد کےامام جمعہ کے رہنما نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب 42 سال کا ہوگیا جبکہ گذشتہ 4 سالوں کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے خلاف متعدد دھمکی آمیز بیانات دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام کی تحریک بدستور جاری رہے گی، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے یہ بھی کہاکہ ان سب کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب جاری رہا اور یہ ٹرمپ ہی تھے جو تاریخ کے کوڑے دان میں چلے گئے،امام خمینیؒ نےواضح طور پر ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات منقطع ہونے کے دن کو عید کے طور پر قرار دیا دیا اور کہا کہ امریکہ کوئی غلطی نہیں کرسکتا۔

بغداد کے امام جمعہ نے اپنے خطبے میں مزید کہا کہ پچھلی 4 دہائیوں کے تجربے نے یہ بات اچھی طرح سے ثابت کردی ہے کہ جو کوئی بھی ایران کےاسلامی انقلاب پر حملہ کرے گا وہ تاریخ کے کوڑے دان میں چلا جائے اور غائب ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button