ایران

ایران شہید فخری زادہ کے قتل کے ملوثوں کو سزا دے گا، بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل کا حکم دینے اور انجام دینے والوں کو سزا دیا جائے گا۔

یہ بات جنرل امیر حاتمی نے جمعرات کو صوبہ زنجان میں فوجی اسپتال کے مختلف شعبوں کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ خطرات کی صورت میں پوری قوت اور شدت کے ساتھ جواب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایک اسٹریٹجک مینجمنٹ اور سوچ رکھنے والے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے ، بلاشبہ اس سزا کو ضروری جگہ اور وقت پر انجام دے گا۔

جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ اسلامی ایران آج میزائل طاقتوں میں سے ایک ہے اور مسلح افواج کے ذریعہ استعمال ہونے والی ہر چیز ، ڈیزائن ، پیداوار کی تیاری کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے سربراہ کا رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام پیغام

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے تمام میزائل درست ہیں اور ملک کے دفاعی ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری تدابیر اور دھماکہ خیز طاقت رکھتے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ تہران ہر خطرے کا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

جنرل حاتمی نے خودساختہ صیہونی حکومت کی دھمکی آمیز ہرزہ سرائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کی دھمکیوں کا جواب دینا بھی پسند نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور کمزوری اور خوف کے عالم میں کی جانے والی بکواس پر ایران کوئی توجہ دینے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا۔

ایران کے وزیر دفاع نے ملک کی دفاعی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ماہرین کا تیار کردہ تباہ کن بحری جہاز دنا اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والا بحری جہاز صبا، عنقریب ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button