اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی آباد کار نے فلسطینی نوجوان گاڑی تلے روند کر شہید کر ڈالا

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں حارس چوک میں ایک صیہونی آباد کار نے اپنی گاڑی ایک راہ گیر فلسطینی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی نابلس کے علاقے کفر قلیل سے تعلق رکھنے والے عزام جمیل عامر کے ساتھ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ عامرکو گاڑی تلے روندنے والے صیہونی آباد کار کا تعلق ’’ارئیل‘‘ کالونی سے ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید کیے گئے۔ ان میں 34 سالہ خالد ماہر نوفل کا تعلق مغربی رام اللہ کے علاقے راس کرکر سے ہے، اسے صیہونی آباد کاروں ‌نے گولیاں مار کر شہید کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس ثابت قدمی کے ساتھ قومی شراکت کے فیصلے پر قائم ہے، صالح العاروری

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کل بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں طورہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اسیر محمد قبھا کے مکان کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد بھاری مشینری کی مدد سے مکان مسمار کر ڈالا۔

خیال رہے کہ اسیر محمد قبھا نے گذشتہ برس دسمبر میں اسیر کمال ابو وعر کو شہید کیے جانے کا انتقام لیتے ہوئے ایک صیہونی آباد کو قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے محمد قبھا کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ چلانے کے ساتھ ساتھ اس کا مکان بھی مسمارکرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

قبھا کے اہل خانہ نے مکان مسماری کا اسرائیلی فیصلہ اسرائیلی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد اسرائیلی عدالت نے مکان کی بالائی منزل مسمار کرنے کی اجازت دی تھی۔ 180 مربع میٹر کے مکان میں محمد قبھا کے چار بچے اور اس کے والدین رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button