دنیا

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی

شیعیت نیوز: امریکی سینیٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کےمطابق امریکی سینیٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔

مواخذے کی کارروائی کے حق میں 56 سینیٹرز نے ووٹ دیا، 44 ارکان نے مواخذے کی مخالفت کی جب کہ ری پبلکن پارٹی کے 6 ارکان نے بھی مواخذے کی کارروائی کے حق میں ووٹ دیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کیلیے سینیٹ میں کیپٹل ہل مظاہرے پر ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی ۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے مواخذہ کو سیاسی تھیٹر کہہ ڈالا، انہوں نے کہا کہ کیپٹل پر حملے کی ذمہ داری ٹرمپ پر عائد کیا جانا غیر آئینی ہو گا۔

مواخذے سے متعلق منیجرز نے ٹرمپ کے وکلا کی دلیل ناقابل اطمینان قرار دیدی، سینیٹ میں ٹرمپ کے خلاف کیس مسترد کرنے کا مطالبہ رد کر دیا گیا۔ مواخذہ کی تاریخ اور طریقہ کار سے متعلق دونوں جماعتوں کی مشترکہ قرارداد لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی چھاؤنی، عراقی رکن پارلیمنٹ احمد الکنانی

سابق امریکی صدر کے مواخذہ کیس کے موقع پر کانگریس میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے دوسرے مواخذے کے موقع پر کیپٹل ہل کے اطراف میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ کانگریس کی عمارت پر حملے کو ایک مہینے سے زیادہ ہوچکا ہے۔

امریکی نیشنل گارڈ کے جوان کانگریس کی عمارت کے باہر گشت کر رہے ہیں اور بعض حصوں میں آٹھ فوٹ اونچی باڑ اور خاردار تار لگا دیئے گئے ہیں۔

چھے جنوری کو کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے نیشنل گارڈ کو واشنگٹن ڈی سی میں تعینات کردیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button