اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی سے 7ماہ قبل لاپتہ جھنگ کے رہائشی شیعہ عزادار بہاولپورمیں بازیاب

تفصیلات کے مطابق 29جولائی 2020 کو کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل سے جبری طورپر لاپتہ کیئے گئے حسنین رضا بہاولپور میں بازیاب ہوگئے ہیں۔

شیعیت نیوز: کراچی سے جبری طور پرلاپتہ کیئے گئے جھنگ کے رہائشی حسنین رضا گذشتہ روز بازیاب ہوگئے ہیں۔ 7ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد ان کی گرفتاری بہاولپور سے جیل میں ظاہر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 29جولائی 2020 کو کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل سے جبری طورپر لاپتہ کیئے گئے حسنین رضا بہاولپور میں بازیاب ہوگئے ہیں۔

حسنین رضا کا تعلق جھنگ سٹی سے ہے ، انہیں 7ماہ قبل اس وقت لاپتہ کیا گیا تھا جب وہ اپنے ایک دوست فضل عباس کے ہمراہ اپنی کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ حاصل کرنے کیلئے جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی شیعہ دشمنی عروج پر،مولاناعارف شاہ کاظمی کےخلاف بھی جھوٹی ایف آئی آر درج

حسنین رضا کے ساتھ ان کے ساتھی فضل عباس کو بھی جبری طورپر لاپتہ کیا گیا تھا لیکن انہیں ایک ماہ بعد رہا کردیا گیا تھالیکن حسنین رضا کو گذشتہ شب 7 ماہ بعد ظاہر کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی درجنوں شیعہ نوجوان ملک سے جبری طورپر لاپتہ ہیں۔ جن کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ ان جوانوں کو کئی کئی برس گذر جانے کے باوجود نا تو رہا کیا جارہاہے نہ ہی انہیں عدالتوں میں پیش کیا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،عدالت نے جےآئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کر دیا

متعدد لاپتہ شیعہ عزاداروں کے بوڑھے والدین اپنے جوان فرزندوں کی راہ دیکھتے دیکھےاپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں اور کئی ایک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ نے بارہاحکومت پاکستان،وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیلیں کی ہیں کہ وہ ان کے پیاروں کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button