دنیا

امریکہ کے وزیرخارجہ کا سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اعتراف

شیعیت نیوز: امریکہ کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے سعودی عرب سے اس پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ کے وزیرخارجہ کے ترجمان نیڈ پرایس نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس گفتگو میں انسانی حقوق اور جنگ یمن کے خاتمے کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جن ساکی نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ خواتین سمیت سیاسی قیدیوں کی آزادی کو ترجیح دے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی جنگ یمن ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر امریکی سفارتی تعاون کی اہمیت کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب

امریکی حکومت، سعودی حکومت کی اصلی حامیوں میں ہے اور ریاض کے بہت سے جرائم اور انسانی حقوق کی پامالی پر وہ اب تک نہ صرف وہ خاموش رہی ہے بلکہ ان کی پردہ پوشی بھی کرتی رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے حکام یمن جنگ میں بھی سعودی عرب کی بھرپور حمایت کررہے ہیں کہ جس میں اب تک یمن کے دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں افراد بےگھر و دربدر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب جوبائيڈن جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کانگریس کو پیش کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کی خفیہ رپورٹ کانگریس کو پیش کرنے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اس بارے میں مزید کہا کہ یہ قانون ہے اور ہم اس قانون پر عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے شہروں میں بڑے پیمانے پر عشرۂ فجر کی تقریبات کا انعقاد

اس سے قبل امریکہ کے انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر "اپریل ہینس” نے بتایا تھا کہ جوبائیڈن انتطامیہ معروف سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کو منظرعام پر لائے کے معنی یہ ہیں کہ جوبائیڈن انتظامیہ باضابطہ طور سعودی ولیعہد بن سلمان کو جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل کا ذمہ دار قرار دیئے جانے کا اراداہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ جوبائيڈن انتظامیہ کے قریبی حلقے اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہيں کہ نئی امریکی حکام محمد بن سلمان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو اقتدار میں لانے کی تیاری کر رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button