غرب اردن: قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی قصبے سبسطیہ کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فوج کی کسانوں اور مچھیروں پر حملے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نی سبسطیہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دھاوؤں کے خلاف فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور انہوںنے قابض فوج پر سنگ باری کی۔ اس موقعے پر صیہونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر دھاتی گولیوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
سبسطیہ بلدیہ کے چیئرمین محمد عازم نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شہریوں کے گھروں پر اندھا ھند آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ تشدد اور آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تاریخی مقام سبسطیہ میں دھاوا بولا۔ اس موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ قابض فوج نے فلسطینی شہریوں سے ان کی زرعی زمینوں کے گرد لگائی گئی باڑ بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے محاصرہ زدہ غزہ کے شہریوں پر غاصبانہ پالیسیوں کے تسلسل میں فلسطینی مچھیروں اور کسانوں پر حملے کئے ہیں۔ ان حملوں کے علاوہ ایک فلسطینی شہری کو غزہ کی حدود سے اغوا کر لیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے زرعی علاقے پر گولیوں اور دھواں چھوڑنے والے گولوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں کو اپنی فصلیں چھوڑ کر علاقے سے فرار اختیار کرنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ایک ہفتے میں تیسرا ڈرون تباہ، دو فلسطینی شہید
علاوہ ازیں غزہ کے شمال مغربی علاقے سوڈانیہ کے ساحل پر فلسطینی مچھیروں اور ان کی کشتیوں پر اسرائیلی بحریہ نے فائرنگ کھول دی۔اس حملے کے بعد فلسطینی مچھیرے سمندر سے واپس آنے پرمجبور ہوگئے۔خوش قسمتی سے ان حملوں میں کسی فلسطینی کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ ایک علاحدہ واقعہ میں اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اسرائیل کی سرحدی باڑ کے قریب جانے والے ایک فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا۔ اس فلسطینی شہری کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔