دنیا

بنگلہ دیش نے عوام کی جاسوسی کیلئے اسرائیل سے آلات خرید لیے

شیعیت نیوز: بنگلہ دیش نے عوام کی جاسوسی کے لیے اسرائیل سے آلات خرید لیے جس سے بیک وقت سینکڑوں افراد کے موبائل فون کی نگرانی کی جا سکی گی۔

عرب میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے اپنی انٹیلی جنس سروس کیلئے اسرائیلی کمپنی سے جاسوسی آلات خریدے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی فوج نے بینکاک میں مقیم ایجنٹ کے ذریعے اسرائیل سے آلات کی خریداری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے انٹیلی جنس افسران کو اسرائیل کے انٹیلی جنس ماہرین نے ہنگری میں تربیت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی ان کے مابین سفارتی تعلقات ہیں۔

بنگلہ دیش اسلامی ممالک میں سے چوتھا بڑا ملک ہے جس کے شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت نہیں۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے بی بی سی کو انٹرویو کے دوران اسرائیل سے آلات خریدنے سے متعلق خبر کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا سربیا کو سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر انتباہ

دوسری جانب بھارت میں ایک ہفتہ کے اندر دوسری بار کورونا انفیکشن کے 10 ہزار سے کم نئے معاملوں کی اطلاع ملی ہے اور اس بیماری کی وجہ سے روزانہ ہونے والی اموات کی تعداد بھی 100 پر آگئی ہے جبکہ وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد فعال کیسوں کی شرح ڈیڑھ فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا ملک میں اب تک 39 لاکھ 50 ہزار 156 افراد کو کوویڈ 19 کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

وزارت صحت کے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 8635 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 66 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ اس دوران 13423 مریض صحتمند ہوئے، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 48 ہزار 406 ہوگئی ہے۔

وہیں فعال معاملوں کی تعداد 4863 کم ہو کر 163353 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 94 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 486 ہوگئی۔ بھارت میں ری کوری کی شرح 97.05 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.52 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب 1.43 فیصد ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button