اہم ترین خبریںپاکستان

20 جمادی الثانی یوم مادر، ولادت حضرت فاطمہ زہرا ؑ مبارک ہو

شیعیت نیوز : بیس جمادی الثانی بنت رسول، ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کےیوم ولادت باسعادت کے موقع پرشیعیت نیوز نیٹ ورک کی جانب سے اپنے تمام قارئین اور ناظرین کی خدمت میں ہدیہ تبریک تہنیت پیش کرتے ہیں۔

ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا(س) پوری دنیا کی خواتین کے لئے بہترین اور مثالی نمونہ قرار پائیں۔ آپ(س) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عاشقان اہل بیتؑ کی جانب سےیوم خواتین اور روز مادرکے عنوان سے منایا جارہا ہےاور اس دن خواتین اور خاص طور سے ماؤں کے مقام و کردار کی قدردانی کی جاتی ہے۔

بی بی دو عالم، زوجہ علی مرتضی، ام الحسنین، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س)، بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ برس قبل اس دنیا میں تشریف لائیں۔ آپ(س) نے حضور ختمی مرتبت(ص) کی آغوش مبارک میں تربیت حاصل کی اور علم و فضیلت و کمال کے مراتب حاصل کئے۔ پھر آپ(س) امیرالمومنین، امام المتقین حضرت علی بن ابیطالب(س) کی شریکۂ حیات قرار پائیں اور نہایت ہی شائستہ طریقے سے ہمسری کے فرائض انجام دیئے اور بافضیلت ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے امامان حسنین(ع) اور حضرت زینب کبری(س) جیسی الہی و آفاقی شخصیات کی تربیت فرمائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button