اسرائیل کے اسکولی بچوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کی بچوں سے متعلق کونسل کی رپورٹ سے دکھائی دیتا ہے کہ اسرائیل کے اسکولی بچوں میں خودکشی کرنے کا رجحان 40 فیصد بڑھ گیا ہے۔
صیہونی اخبار آرتص کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت تعلیم اور نفسیاتی امور کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے دسمبر 2020 تک 340 اسکولی بچوں کا خودکشی کرنے کے خوف کی وجہ سے ہسپتالوں میں علاج کیا گیا جبکہ 2019 میں یہ تعداد 240 تھی۔
بچوں سے متعلق اسرائیل کی قومی کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں 2019 کی نسبت نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی میں بھی 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی شیعہ دشمنی جاری،ایک اور شیعہ عزادارذاکر رضا گرفتار، جھوٹے الزامات عائد
دوسری جانب اسرائیل نے کورونا وائرس کی 5 ہزار خوراکیں فلسطین منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطین کے لیے کورونا ویکسین دئیے جانے کا یہ اعلان اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینزز کے دفتر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے فلسطینیوں کو ویکسین کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔ فلسطینی باشندے اسرائیل کی شدو مد سے جاری ویکسی نیشن مہم سے بہت پیچھے ہیں۔ فلسطین کو ابھی تک کوئی ویکسین نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے کی پابندی میں یورپ کو شکست ہوئی، جوزپ بورل
عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او )نےمقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے علاقے میں رہائش پذیراسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین روا رکھے جانے والے فرق پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپوں اور اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں فلسطینیوں کی بہبود کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی میں طے پانے والے عبوری امن معاہدوں کے تحت وہ فلسطینیوں کا ذمہ دار نہیں نیز یہ کہ اسے کسی بھی معاملے میں مدد کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔