اہم ترین خبریںدنیا

جیش الہند نامی کاغذی تنظیم نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی

بعض مبصرین کہتے ہیں کہ نئی دہلی میں یہ دھماکہ سعودی عرب و امارات و اسرائیل اور مودی سرکار کامشترکہ فالس فلیگ آپریشن بھی ہوسکتا ہے۔

شیعیت نیوز: جیش الہند نامی کاغذی تنظیم نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔بعض بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس ہلکے سے دھماکے کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرایع ابلاغ بھی اس دھماکے کو فلسطین دشمن مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں. یاد رہے کہ نئی دہلی میں گذشتہ روز جو دھماکہ ہوا اس میں کسی ایک آدمی کو خراش تک نہیں آئی. تین گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت وارثان شہدائےشکاپور سے کیئے گئے معاہدے کےتحت کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے،مقررین

البتہ مودی حکومت کے ناقد بھارتی شہریوں کی نظر میں بی جے پی حکومت ہریانہ اور دیگر علاقوں کے کسانوں کی حکومت مخالف تحریک کی کامیابی سے بوکھلاکر عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے خود اس پٹاخہ دھماکے میں ملوث ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں دیوالی کے موقع پر بھی اس سے زیادہ آواز والے پٹاخے تیار کیے جاتے ہیں حتی کہ پاکستان میں شب برات کے موقع پر بھی بھارت سے پٹاخے اسمگل کرکے پاکستان پہنچائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ شکاپور، دوران نماز جمعہ شہید ہونے والے شہداء کی چھٹی برسی پر عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد

بعض مبصرین کہتے ہیں کہ نئی دہلی میں یہ دھماکہ سعودی عرب و امارات و اسرائیل اور مودی سرکار کامشترکہ فالس فلیگ آپریشن بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button