ایران

یورونیم کی 20 فیصد افزودگی کے پروگرام سے آگے ہیں، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف

شیعیت نیوز: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ فردو جوہری تنصیبات کے دورے کےموقع پر وضاحت کی کہ یورنیم کی 20 فیصد افزودگی کے پروگرام سے آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 کلوگرام کی افرودگی کے لیے کامیاب ہوگئے ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ ہم شیڈول سے آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ IR2m سنٹری فیوجز کی تنصیب بھی اپنے راستے پر چلتی ہے۔ اس کا کچھ حصہ انسٹال ہوا ہے اور کچھ حصہ انسٹال کیا جارہا ہے۔

قالیباف نے ایران سمیت ممالک کی ترقی میں پرامن جوہری صنعت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام ماہرین اور اس شعبے میں ملوث افراد کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ شکست کو مت بھولیں، ظریف کا امریکی ہم منصب کو خطاب

دوسری جانب ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان بہروز کمالوندی نے اعلان کیا ہے کہ شہید مسعود علی محمدی (نطنز) جوہری پاور پلانٹ میں اگلے 3 ماہ کے دوران IR2m قسم کے 1,000 نئے سنٹریفیوج نصب کر دیئے جائیں گے۔

ایرانی چیئرمین پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور ان کے ہمراہ دوسرے اراکین پارلیمنٹ کے نطنز ایٹمی پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر خبرنگاروں سے خطاب کرتے ہوئے بہروز کمالوندی نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی دنیا کے پیشرفتہ فنی میدانوں میں سے ایک ہے جبکہ ہم نے نہ صرف افزودگی کے میدان میں سو فیصد مہارت حاصل کر لی ہے بلکہ اس فن کو مقامی بھی بنا دیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہماری مہارت صرف (یورینیم) افزودگی میں ہی نہیں بلکہ ریڈیو فارماسیوٹیکل (Radiopharmaceutical)، یلو کیک اور آکسیجن 18 کی تیاری بھی ہماری مہارتوں میں شامل ہے۔

بہروز کمالوندی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پورے اطمینان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ آئندہ 3 ماہ سے قبل ہی (نطنز جوہری پاور پلانٹ میں) IR2m قسم کے مزید 1,000 سنٹریفیوج نصب کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نصب کئے جانے والے سنٹریفیوج بھی ملک میں ہی تیار کئے جائیں گے جبکہ ان کی تیاری اور نصب کا کام ساتھ ساتھ جاری ہے اور ان شاء اللہ 3 ماہ تمام ہونے سے قبل ہی 1 ہزار نئے سنٹریفیوج نصب کرنے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے ملک میں 20 فیصد افزودہ یورینیم کی مقدار کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت 17 کلوگرام 20 فیصد افزودہ یورینیم ملک میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button