لبنان

امریکہ, حزب اللہ لبنان کے بارے میں حقیقت پسندانہ سیاست اختیار کرے، فرانس کا مشورہ

شیعیت نیوز: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی الیزے محل کی جانب سے امریکی وائٹ ہاؤس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لبنان میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حوالے سے حزب اللہ لبنان سے متعلق حقیقت پسندانہ سیاست اختیار کرے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدارتی محل کی جانب سے امریکی صدارتی محل کو بھیجے گئے مختصر پیغام میں کہا گیا ہے کہ لبنانی سیاسی بحران کے حل کی خاطر جو بائیڈن کو حزب اللہ لبنان سے متعلق حقیقت پسندانہ سیاست اختیار کرنا چاہئے۔

عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فرانسیسی الیزے محل سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ لبنانی سیاسی بحران سے باہر نکلنے کا احساس شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے ایسی ترجیحات موجود ہیں جن کے درمیان موجود تضاد کو امریکہ و فرانس مل کر حل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی عوام کا الحسکہ اور القامشلی میں امریکی اور تُرک افواج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

واضح رہے کہ گذشتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں لبنانی سیاسی و عوامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا تھا جبکہ ملک میں اس کے سیاسی کردار کو ختم کرنے کے لئے نہ صرف حزب اللہ کے اعلی رہنماؤں اور اس تنظیم کی قریبی شخصیات پر پابندیاں عائد کی گئیں بلکہ امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کو بھی ایسے ہی اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا گیا تھا۔

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کو ویران کر کے ملکی معیشت کو برباد کر دینے اور سینکڑوں شہریوں کی موت کا سبب بننے والے بیروت دھماکے کے فورا بعد ایک طرف سے؛ اس وقت کی لبنانی حکومت میں شامل حزب اللہ پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں اور دوسری طرف اپنی مالی مدد کے وعدے سے لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل و وسیع اصلاحات پر مبنی فرانسیسی کوششوں نے ملکی سیاسی میدان کو شدید تضادات سے روبرو کر رکھا ہے جس کے باعث لبنانی سیاسی بحران حل ہونے کو نہیں آ رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button